سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا قتل ایک حساس معاملہ ہے جس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارے معاشرے میں سرایت کرچکی ہے اسے ختم کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری آواز پر فوج اور عوام نے لبیک کہا جس کی وجہ سے دہشت گردی کا اتنا بڑا نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ شاہ محمود قریشی سے متعلق قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کے مزار کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ممبران خود آتے ہیں انہیں دعوت نہیں دی جاتی ۔