ملکی سٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارنو سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار نو سو پچاس پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکارہوگیا۔ بینکس، ریفائنریز، فرٹیلائزر اور کیمیکل کے سکرپٹس میں نمایاں فروخت دیکھی گئی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار آٹھ سو تہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ شیئرزرہا۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو گیارہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو تینتالیس کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں کمی ہوئی۔ دوسری طرف لاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طورپرایک سونو کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ اٹھائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ باون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای پچیس انڈیکس میں سولہ اعشاریہ پینتالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ تین ہزارتین سو چونتیس پر بند ہوئی۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے لوٹے پاکستان، پی ٹی اے شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن