لاہورمیں ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہراعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اربوں ڈٓالرز کی برآمدات کرتی ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگاروابستہ ہے لیکن صدرآصف علی زرداری کی بارہا یقین دہانیوں کے باوجود بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہفتے میں پانچ دن کی بجائے صرف تین روز سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹراس ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ صدرسے ملاقات میں نہ صرف شیڈول تبدیل کرنے کی بات کی جائے گی بلکہ مطالبات نہ مانے گئے تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا۔