مشرق وسطی میں جاری سیاسی انتشارکے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرارہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سو آٹھ ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے۔ سنگاپورکی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے چھتیس سینٹس اضافے سے ایک سو آٹھ ڈالرتیس سینٹس فی بیرل پرہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے چودہ سینٹس اضافے سے ایک سو اٹھارہ ڈالر چوراسی سینٹس فی بیرل پرہوئے۔

ای پیپر دی نیشن