بھٹو کیس ری اوپن کرنے کا ریفرنس بےنظیر کے قاتلوں سے توجہ ہٹانے کےلئے ہے: جمعےت علماءاسلام (ف)

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعےت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے مڈٹرم انتخابات کے سوا کوئی آپشن نہیں‘ ذوالفقار علی بھٹو کیس ری اوپن کرنے کا ریفرنس بینظیر بھٹو کے قاتلوں سے توجہ ہٹانے کیلئے لایا گیا‘ بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکہ بھی پاکستانی حکومت سے ناراض ہے‘ مولانا فضل الرحمن پر ریمنڈ ڈیوس کے ٹولے والے امن دشمنوں نے حملہ کیا‘ پنجاب میں ڈاکٹرز اور سرجن کی بجائے کوئی اور سرجری میں مصروف ہے اور عوام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو ترس رہے ہےں۔ حافظ حسین کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔ رحمن ملک نے یہ کہہ کر کہ بینظیر بھٹو شہید کے تمام قاتل گرفتار ہو چکے ہیں پرویز مشرف کو اس کیس سے الگ کیا ہے۔
حافظ حسین

ای پیپر دی نیشن