اقوام متحدہ غزہ پر حملے مےں جنگی جرائم سرزد ہونے کی رپورٹ دفن کر دے: اسرائیل

مقبوضہ بےت المقدس (بی بی سی ڈاٹ کام + اےن اےن آئی) اسرائیل نے اقوام متحدہ سے 2008-09ءمیں غزہ پر حملے میں اس سے جنگی جرائم سرزد ہونے کی رپورٹ کو ردکرنے کو کہا ہے۔ رپورٹ جنوبی افریقہ کے ایک جج رچرڈ گولڈسٹون نے تیار کی تھی جنہوں نے اب کہا ہے کہ سامنے آنے والے نئے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔عالمی ادارے کی طرف سے قائم کمشن نے کہا تھا اسرائیل نے غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں رپورٹ تیار کرتے وقت وہ کچھ معلوم ہوتا جو وہ اب جانتے ہیں تو ان کی رپورٹ مختلف ہوتی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ جج کے بیان مذکورہ رپورٹ کو دفن کر دینا چاہیے۔ اسرائیل نے 2008-09 میں غزہ سے مسلسل راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر چڑھائی کی تھی جس میں تقریباً 1400 فلسطینی جاںبحق اور 13 اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے قائم کیے گئے کمیشن نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا تھا جس میں شہریوں کو اور غیر فوجی املاک کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیل

ای پیپر دی نیشن