شارٹ فال میں نمایاں کمی کےباوجود ملک بھر میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

Apr 04, 2012 | 10:21

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیدوارگیارہ ہزار چار سو چولیس جبکہ طلب چودہ ہزار نو سو چوالیس میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے دوہزار پانچ سو چھتیس، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو اناسی جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار دو سو نواسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ پیداوار اور طلب میں تین ہزار پانچ سو میگاواٹ کے فرق کے بعد لاہور سمیت شہری علاقوں میں بارہ جبکہ دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے کے باعث پیدوار متاثر ہوئی ہے۔دوسری جانب گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی مفلوج اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں