لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ خوشبو کو ان کے شوہرارباز خان نے دوبارہ شوبز میں جانے سے روک دیا‘ دونوں میں اختلافات کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو ان دنوں شوبز کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر نا چاہتی ہیں لیکن ان کے شوہر نے انہیں سختی سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے شوبز حلقوں میں دونوں کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔