لاہور( لیڈی رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ سےاستدان ملک کی تعمےر و ترقی مےں اہم کردار ادا کرےں،پاکستان بہت سے مسائل سے دوچار ہے اس کو ان مسائل سے نکالنے کے لئے سےاستدانوں پر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے ،سےاستدانوں کو اےسے فےصلے کرنا ہوں گے جو مقبول ہوں ،دلےرانہ اور جرات مندانہ فےصلے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہےں ،ملک کواےسی قےاد ت کی ضرورت ہے جو پاکستان کی ترقی کو اولےن ترجےح دے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہےں ہے مگر ان وسائل کو منظم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کے پاس جتنے مسائل ہےں اگر کسی اور ملک کے پاس ہوں تو وہ نئی تارےخ رقم کردے ،ان وسائل کو استعمال کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔