لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی نے کہاہے کہ پی پی 110 گجرات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی دستبرداری بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ آنے والے دنوں میں تکبر اور غرور کے بت انتخابی میدان میں اوندھے منہ گریں گے۔ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو لیپ ٹاپ اور جنگلہ بس جیسے ذاتی تشہیر کا ذریعہ منصوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں، سابق رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ عوام کا موڈ ن لیگ کو اقتدار دلانا نہیں بلکہ اقتدار سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم کردینا ہے۔