مغلپورہ : موٹر سائیکل کی قسطیں نہ دینے پر محلے دار کو قتل کر دیا

Apr 04, 2013

لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل کی قسطیں جمع نہ کرانے پر دکاندار نے فائرنگ کر کے 45 سالہ محلہ دار کو قتل جبکہ اس کی بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مغلپورہ کے علاقہ ریلوے کوارٹرز کے رہائشی غلام مرتضیٰ بٹ سے محمد رشید نے دو موٹرسائیکل قسطوں پر لئے تھے۔ جن کی ابھی 88 ہزار روپے رقم کی اقساط باقی تھیں۔ گذشتہ روز محمد رشید اپنی بیوی شبانہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر بازار میں پھاٹک کے قریب جا رہا تھا۔ اسے غلام مرتضیٰ بٹ نے روک لیا۔ وہاں پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر غلام مرتضیٰ نے طیش میں آ کر دونوں میاں بیوی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر محمد رشید موقع پر ہلاک جبکہ اس کی بیوی شبانہ شدید زخمی ہو گئی۔

مزیدخبریں