افغانستان نے نیپال کو ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا

کھٹمنڈو (نیوز ایجنسیاں) افغانستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین کرکٹ کونسل ٹی 20 کپ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے نیپال کی طرف سے دیا گیا 136 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گلبدین نائب 42 اور محمد نبی 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تری بھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ گراﺅنڈ، کرتی پور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ کپتان پارسا خدکا نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بنود باندری 32 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے دو جبکہ شاپور زدران اور حمزہ ہوتک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گلبدین نائب 43، محمد نبی 38 اور کریم صادق 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ گلبدین نائب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ نیپال کے پارسا خدکا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...