فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگاڑاالیکشن نہیں لڑیں گے ‘صاحبزادے پیر راشد شاہ اور پیر عمر مصطفی شاہ انتخابات میں حصہ لیں گے

کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) فنکشنل مسلم لیگ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اﷲ راشدی پیر پگارا الیکشن نہیں لڑیں گے لیکن ان کے صاحبزادے پیر راشد شاہ اور پیر عمر مصطفی شاہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثناءفنکشنل مسلم لیگ نے آئندہ عام انتخابات میں مختلف جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ میں پیر پگارو کی قیادت میں 10جماعتیں بھی قائم ہے ۔ اور سندھ کی 14 جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن میں مسلم لیگ (ق) بھی شامل ہے مسلم لیگ (ن) فنکشنل مسلم لیگ اور این پی پی کے درمیان نواز شریف کو کراچی آمد پر اتحاد ہوگیا تھا۔ فنکشنل مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نہ صرف سندھ میں بلکہ پورے ملک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
پیر پگاڑا/الیکشن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...