ملتان ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے 228سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں پارٹی کا نام تک نہیں لکھا۔ دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گزشتہ ماہ کی 28تاریخ کو ضلع عمر کوٹ کی تحصیل تلوکا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 228 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے بارے میں تمام معلومات فراہم کی ہیں لیکن اپنی پارٹی کا نام نہیں لکھا۔
نام نہیں لکھا
شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی میں پارٹی کا نام تک نہیں لکھا
Apr 04, 2013