”ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں“ فضل کریم کا صدر زرداری کو خط

Apr 04, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے صدر زرداری کوخط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور امریکی صدر سے براہ راست بات کر کے عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں۔ قوم کی بیٹی 10 سال سے امریکی قید میں ظلم و ستم برداشت کر رہی ہے۔ دریں اثناءصاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستانی سیاست سے زر اور شر کو نکالنا ہو گا۔

مزیدخبریں