پی ٹی سی ایل نے 400 نادہندگان کی فہرست الیکشن کمشن کو بھجوا دی

Apr 04, 2013

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی سی ایل نے 400دہندگان کی فہرست الیکشن کمشن کو بھجوا دی، نادہندگان میں راجہ پرویز اشرف کے بھائی عمران اشرف، مسرت شاہین، امیر مقام، راجہ ریاض، اویس لغاری، انور علی چیمہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نیب نے کہا ہے کہ بجلی بل کے نادہندگان آج بل جمع کرا دیں ورنہ کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں، بجلی بلوں کے نادہندگان کی فہرست 4اپریل کے بعد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔ 19اپریل تک بل جمع نہ کرانے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے، ڈیفالٹرز کی گرفتاری بھی جا سکتی ہے، واجبات کی ادائیگی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں