بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ‘ 76 افسروں کے تبادلے‘ جاوید اقبال چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ ملک بھر میں اعلی سطح پر 76 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ ناصر کھوسہ کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ اعجاز چودھری سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات، جاوید اقبال کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ امجد نذیر کو سیکرٹری سیفران، شاہد رشید کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے۔ انوار احمد کو سیکرٹری پانی وبجلی، سپیشل سیکرٹری کابینہ شاہد اللہ بیگ کو سیکرٹری پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے افسر ظفر محمود سیکرٹری پیداوار بنا دیئے گئے۔ ارشاد بھٹی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر انہیں سیکرٹری مواصلات لگایا گیا ہے۔ منظور خان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ہے۔ رفعت شاہین، ظفر قادر اور رائے سکندر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ گریڈ 20 کے 17 پولیس افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ شفقت نغمی کو سیکرٹری کیڈ، شاہد رشید کو سیکرٹری آئی ٹی تعینات کر دیا۔ نگران وزیراعظم نے تمام افسران کے محکمے الیکشن کمشن کی ہدایت پر تبدیل کئے۔ شہزاد ارباب سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن بنا دیئے گئے۔ سیکرٹری پانی وبجلی سکندر رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ گل محمد رند کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری لوک ورثہ، آصف غفور کو ہیرٹیج ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...