”برآمدات پر عائد ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو معاشی حالات مزید ابتر ہونگے“

لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری برادری کے رہنماﺅں نے برآمدات پر عائد 2%ٹیکس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایس آر او 154(I)2013 فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر معاشی حالات مزید خراب ہونگے۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا)، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے)، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے)، انجمن تاجران پاکستان اور دیگر صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے لیڈرز کا لاہور چیمبر میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار نے کی۔ اجلاس کے شرکاءمیں پی ایچ ایم اے کے سنٹرل چیئرمین جاوید بلوانی، پی ٹی اے کے چیئرمین آغا سیدین، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں ابوذر شاد، چیئرمی پی ایچ ایم اے عادل بٹ، لاہور چیمبر کے سابق صدر شیخ محمد آصف، سابق سینئر نائب صدر ملک طاہر جاویداور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاءنے کاروبار دشمن ایس آر اوز کے اجراءکو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو ریلیف کی ضرورت ہے لیکن اُس کے لیے مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے زیرو ریٹڈ سیکٹرز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ اس کے علاوہ متنازعہ ایس آر اوز کے خلاف میڈیا مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن