بہاولنگر: چوری کا شبہ، دو نوجوانوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد، رات بھر اُلٹا لٹکائے رکھا

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) چوری کے شبہ میں زیرحراست دو نوجوانوں پر نکے تھانیدار اور اسکے دست راست کانسٹیبل اسلم جوئیہ نے بہیمانہ تشدد کیا، من پسند بیان حاصل کرنے کیلئے ساری رات اُلٹا لٹکائے رکھا، بے ہوش ہونے پر حوالات میں پھینک دیا، ایس ایچ او لاعلم، ڈی پی او کے حکم پر تفتیش کی اتنا تشدد تو پوچھ تاچھ میں ہوہی جاتا ہے۔ تفتیشی اجمل وٹو کا موقف۔گذشتہ دنوں نئی آبادی قریش کالونی میں اشتقاق احمد کے گھر چوری کی واردات ہوئی۔ جس میں محلہ دار سعید اور مشتاق پر شک کا اظہارکیا مدعی اشتیاق نے پولیس ٹاﺅٹ کے ذریعے تشدد سپیشلسٹ اسلم جوئیہ سے مک مکاکرتے ہوئے تفتیشی اجمل وٹو کے ہمراہ سعید اور مشتاق کو حوالات سے نکال کر مدعیوں کی موجودگی میں مارمارکر ادھ مواکر دیا۔اہل علاقہ کثیر تعداد میں تھانہ پہنچے اور احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...