اوہائیو (نوائے وقت نیوز) امریکی ریاست اوہائیو کے ایک چڑیا گھر میں پیدائش کے بعد گلیڈیز نامی گوریلے کو اس کی حقیقی ماں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے نتیجے میں چڑیا گھر انتظامیہ کے 10ممبران نے ننھے گوریلا کو ماں کی طرح پالنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ ممبران گلیڈیز کو ایک ماں کی طرح تربیت دینے میں مصروف ہیں۔