بھارت : پولیس تشدد سے طالب علم کی ہلاکت‘ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کولکتہ ( آن لائن) بھارت میں طلباءنے پولیس حراست میں تشدد سے طالب علم کی ہلاکت پر کولکتہ میں پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق طالب علم کی ہلاکت کے بعد سے کولکتہ سمیت بھارت کے کئی شہروں میں کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے طلباءاور متعدد سماجی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران متعدد طالب علموں کو شہر کا امن خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے زیر حراست طالب علموں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سدپتا گپتا نامی تیئس سالہ طالب علم شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچ کر چل بسا۔ طلباءنے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے، تحقیقات کے لئے غیر جانبدار کمشن قائم کرنے اور وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بےنرجی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...