چارسدہ (نوائے وقت نیوز) جماعت اسلامی کے امیدوار قاری شفیع اللہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ قاری شفیع اللہ شب قدر حلقہ پی کے 22 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔ شفیع اللہ مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث ہیں۔ فروری 2012ءکو 2 افراد کے قتل کے خلاف شب قدر میں مظاہرہ کیا گیا تھا۔