قصور (نامہ نگار) قصور میں امیدواروںکے ذمہ واپڈاکے بقایاجات کے حوالے ایک تفصیلی رپورٹ نادہندگان کے بارے میںریٹرننگ افسروںکو فراہم کر دی گئی ہے جس کے تحت امیدواران کی طرف لاکھوںروپے کے بقایاجات نکلتے ہیںجو انکے گھروںاورزرعی ٹیوب ویلوںپر واجب الاداہیںان نادہندگان میں حلقہ این اے 140سے ملک رشید سابقہ ایم این اے کی طرف واپڈاکے لاکھوںکے بقایاجات چلے آ رہے ہیں ۔ حلقہ این اے 138کے امیدواربرائے ایم این اے وسابق ایم این اے سردارطفیل احمدخاںان کے بیٹوںکی طرف بھی واپڈاکے بقایاجات ہیںاسی طرح اسی حلقہ سے سرداراسد اللہ خاںجو سردارطفیل احمدخاںکے بھتیجے بیان کئے جاتے ہیںوہ بھی واپڈاکے نادہندہ ہیں۔ملک اخترنول جو ایم پی اے کے امیدوارہیںان کی طرف بھی واپڈاکے بقایاجات ہیں۔واپڈاکے نادہندگان میںملک رشیداحمد خاں،ملک احمدسعید خاں،ملک محمداحمدخاں،سردارمحمدحسین ڈوگر، راﺅشاہد قیوم ،پیرمختاراحمد ،سردارآصف نکئی ،نورحسن آرائیں،حاجی بدردین ،راناممتاز،سردارمحمد امجد سپیکرقومی اسمبلی رانامحمداقبال خاں،چودھری نورسمندخاں،راناحیات خاں،سرداروقاص حسن موکل ،کامل عمر ، رانا امتیاز احمدخاں، رانااسحاق خاں، رانا سرفرازخاں،سردارآصف احمدعلی ،سردارطالب حسن نکئی ،ملک عاشق اعوان ،رانااسلم خاں،سردارقمرعباس ،راناممتاز اور دیگرشامل ہیں۔
قصور: واپڈا کے نادہندگان کی رپورٹ ریٹرننگ افسروں کو فراہم کر دی گئی
Apr 04, 2013