لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے ٹکٹوں پر جھگڑے ابھی تک جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کی ٹکٹوں کا فیصلہ تو بالآخر ہو گیا ہے مگر صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جا سکا ہے اور کچھ حلقوں میں مسلم لیگ (ق) اپنا حصہ مانگ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ لاہور سے صوبائی اسمبلی کی 4سیٹیں مانگی جا رہی ہیں جن میں یوسف احد، حبیب اللہ بھٹی، شہروز طاہر اور طاہر صدیق کے نام لئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) لاہور کی 13قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 2طلب کر رہی ہے مگر پیپلز پارٹی نے این اے 118سے آصف ہاشمی، 119سے سہیل ملک، 120سے زبیر کاردار، 121کے لئے اورنگزیب برکی، 122کے لئے زبیر کاردار 123کے لئے عزیز الرحمن چن، 124کے لئے بشری اعتزاز، 125 کے لئے نوید چودھری، 126 کے لئے ڈاکٹر زاہد بخاری، 127کے لئے خرم لطیف کھوسہ، 128 پر چودھری شہزاد، 129کے لئے طارق شبیر اور 130کے لئے ثمینہ خالد گھرکی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔