نوازشریف اورشہبازشریف کے کاغذات نامزدگیوں پراعتراضات دائر , متعلقہ حلقوں کے ریٹرننگ افسروں نے شریف برادران سے تحریری جواب طلب کرلیا

Apr 04, 2013 | 14:43

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوبیس سےمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کے خلاف اعتراض مخالف امیدوار سہیل ملک کی جانب سے دائر کیا گیا۔ سہیل ملک کے وکیل نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ میاں نواز شریف پرویز مشرف سے خفیہ معاہدہ کر کے بیرون ملک فرار ہوئے جبکہ میاں نواز شریف مہران بینک سکینڈل کیس میں بھی ملوث رہے اور وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطلوبہ معیارپرپورا نہیں اترتے۔ لہذا انکے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوانتیس سے میاں شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے امیدوار افضال ندیم نے اعتراض لگاتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ شہبازشریف کے خلاف نیب میں ریفرنس موجود ہیں۔ شہبازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ کویونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا اوران کے ذہنی حالت درست نہیں، لہذاٰ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ جس پرمتعلقہ ریٹرننگ افسروں نے میاں نوازشریف اور شہبازشریف کو چھ اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں