مکرمی! سندھ کے قحط زدہ علاقے تھر پارکر میں غربت و افلاس اور امراض میں مبتلا غریب لوگوں کی بے بسی کے میڈیا پر آنیوالے قیامت خیز مناظرے نے ہر محب وطن پاکستانی کے دل کو بے قرار کردیا ہے حتی کہ کئی ماہ سے جاری اس آفت کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع اور ہلاکتوں کی تعداد اور سینکڑوں تک پہنچ چکی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے فرائض سے بے خبر سندھ حکومت پوائنٹ سکورنگ اور بے وقت کا راگ الاپ کر اپنے کالے کرتوت اور نااہلی چھپانے کی بجائے قحط زدہ علاقے کے غریب لوگوں کو اس مصیبت سے جلداز جلد نجات دلاکر ان کی بحالی کو ممکن بنائے۔ (وحید مراد باغبانپورہ لاہور )