پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات‘ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (خبر نگار) ڈی جی الیکشن کمشن شیر افگن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابھی تک الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست نہیں دی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ارسال کی جانے والی حلقہ بندیوں اور رولز میں کئی خامیاں ہیں جن کی نشاندہی کرکے خیبر پی کے کو واپس بھجوایا ہے۔ پنجاب‘ سندھ‘ خیبر پی کے کنٹونمنٹ بورڈز اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ میڈیا کو بریفنگ میں ڈی جی نے کہا الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا خیبر پی کے جب بھی قانونی ضروریات کو پورا کر لے گا‘ اس کے 90 سے 120 دنوں کے اندر انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔کنٹونمنٹ بورڈ اور اسلام آباد میں انتخابات کے ابھی تک رولز موجود نہیں۔ جب تک رولز نہیں بنائے جاتے‘ الیکشن کمیشن یہاں الیکشن نہیں کرا سکتا۔ پنجاب اور سندھ پہلے رولز مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس کے بعد دونوں صوبوں میں حلقہ بندیاں شروع کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...