بلوچستان: ایرانی باشندے کی نعش ورثاءکے حوالے، جیش العدل نے ذمہ داری قبول کر لی، ممنوعہ کتاب کی فروخت پر کئی دکاندار گرفتار

Apr 04, 2014

کوئٹہ (نیٹ نیوز) ایران سے متصل بلوچستان کے شہر ماشکیل میں درخت سے لٹکی پائی گئی ایرانی باشندے کی نعش گزشتہ رات اسکے رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔ اس شخص کی جیب میں ملنے والے رقعہ میں اسے قتل کرنے کی ذمہ دار جیش العدل نے قبول کرتے ہوئے اسے ایرانی مخبر قرار دیا۔ دریں اثناءگوادر اور تربت میں پولیس نے کتابوں اور سی ڈیز کی دکانوں پر چھاپے مار کر ملکی سالمیت کیخلاف مواد فروخت کرنے پر کئی دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ بی بی سی کے مطابق مسقط میں40 سال سے مقیم بلوچ مصنف میجر (ر) مجید کی کتاب ضبط کرنے کیلئے پولیس حرکت میں آئی۔ ڈی پی او گوادر پرویز خان نے اس حوالے سے بتایا اطلاعات کے مطابق اس کتاب کے صفحہ نمبر52 سے 55 پر بعض پیراگراف براہ راست لوگوں کو ریاست اور فوج کیخلاف اکساتے ہیں۔ مصنف میجر (ر) مجید کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبصرہ ضرور کیا ہے جو آج کل ہر اخبار میں موجود ہوتا ہے۔
بلوچستان

مزیدخبریں