چنیوٹ (نامہ نگار) عدالت کے باہر جھگڑنے پر خاتون سول جج نے خاتون کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سول جج حمیرا مظفر کی عدالت کے باہر نند اور بھابھی آپس میں کسی بات پر الجھ پڑیں جس پر سول جج حمیرا مظفر نے مقصود بی بی کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے اسے نند مقصود بی بی کو اپنی بھابھی سے معافی مانگنے کا حکم دیا لیکن اس کے انکار پر توہین عدالت لگاتے ہوئے اسے ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت میں بٹھا دیا۔ مقصود بی بی اپنی نند کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے گالم گلوچ کر رہی تھی۔ آئی این پی کے مطابق مقصود بی بی کو تین گھنٹے تک عدالت میں بٹھانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ خاتون سول جج حمیرا مظفر شور سن کر باہر آئیں اور معاملہ سننے کے بعد وہیں کھڑے کھڑے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غلطی مقصود بی بی کی ہے۔
ہتھکڑیاں لگوا دیں
چنیوٹ: عدالت کے باہر جھگڑنے پر سول جج نے خاتون کو ہتھکڑیاں لگوا دیں
Apr 04, 2014