30سالہ رفاقت کے بعد روسی صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان باضابطہ طلاق

ماسکو(اے پی اے) روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور خاتون اول لیوڈ میلا کی 30 سالہ ازدواجی زندگی باقاعدہ طلاق کے بعد اختتام پزید ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدارتی ترجمان نے بغیر کوئی وجہ بتائے ولادمیر پیوٹن اور خاتون اول لیوڈ میلا کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی صدر ولاد میر پیوٹن اور لیوڈ میلا نے میڈیا پر دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں نشر ہونے کے بعد گزشتہ برس روس کے سرکاری ٹی وی پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل روسی صدر نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنی نجی زندگی سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔
روسی صدر/طلاق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...