سکھیکی: تھانے میں لڑکی پر کتا نہیں چھوڑا گیا، رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کے حکم پر ڈی سی او حافظ آباد نعمان حفےظ اور ڈی پی او محمد زبےر درےشک نے سکھیکی مےں شہربانو نامی لڑکی پر مبینہ کتے چھوڑنے کے واقعہ کی ابتدائی تفصےلی رپورٹ چےف منسٹر سیکرٹرےٹ بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق شہربانو پر نہ ہی کوئی کتا چھوڑا گےا ہے اور نہ وہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئی بلکہ تھانہ کی حدود مےں موجود اےک کتےا کے بھونکنے پر لڑکی خوف زدہ ہو کر گر گئی جس سے اس کو چوٹےں آئےں۔ مےڈےکل رپورٹ مےں بھی کتے کا کاٹنا نہےں ثابت ہوا۔ ڈی پی او محمد زبےر درےشک نے بتاےا کہ اےف آئی آر مےں نامزد دونوں ملزموں آصف اور اس کے ساتھی راشد کو پولےس نے گرفتار کر لےا ہے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ مذکورہ ملزموں کا چالان متعلقہ عدالت کو بھجواےا جا رہا ہے۔

رپورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...