مناواں: نوجوان نے بھٹہ مزدورکی 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور+ فیصل آباد+ اختر آباد (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ مناواں کے علاقہ میں 17 سالہ نوجوان ملزم نے محنت کش کی 3 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جی ٹی روڈ کے قریب بھٹہ مزدور کی 3 سالہ بیٹی کو ملزم اویس اٹھا کر لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق محنت کش کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں فیصل آباد اور اختر آباد میں 3 خواتین اور 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون سمیت تین خواتین کو اغوا کے بعد جبکہ جواں سالہ لڑکی کو گھر گھس کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کی خاتون رقیہ بی بی کی جواں سالہ ہمشیرہ (ش) کو ملزمان علی شیر وغیرہ تین افراد نے زبردستی گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ محلہ رضا آباد کے محمد حسین کی اہلیہ (ش) کو ملزمان ربیع الحسن، تھانہ بٹالہ کالونی کے سجاد حسین کی 13سالہ بیٹی(س) کو ملزمان علی اکبر وغیرہ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 103ج۔ب کی زرینہ بی بی کی 13سالہ بیٹی(ث)کو ملزمان مالک وغیرہ چار افراد نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ادھر اختر آباد میں انوار شہید کالونی کے اقبال بٹ کے ہاں محمد علی سکنہ نئی آبادی بصیر پور کا آنا جانا تھا گذشتہ روز ملزم ورغلا کر اسکی بیٹی (ص)کو ایک مکان میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی شور پر فرار ہوگیا۔
زیادتی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...