مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار ہائی کورٹ کے پاس بھی نہیں: اکرم شیخ

Apr 04, 2014

 اسلام آباد (این این آئی) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں چیف پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ٗ سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس بھی نہیں۔ ایک انٹرویومیں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے اس بیان کی تردید کی کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ خصوصی عدالت نے فیصلہ نہیں بلکہ اپنی رائے دی ہے۔

مزیدخبریں