سابق ڈی جی جج راﺅ شکیل کی تعیناتی‘ ایف آئی اے نے سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو بے گناہ قرار دیدیا

Apr 04, 2014

اسلام آباد ( آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل کی تعیناتی کے خلاف درج مقدمہ کے نامزد ملزم سابق سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن اسماعیل قریشی کو بے گناہ قرار دے دیا۔ اسماعیل قریشی سابق ممبر قومی اسمبلی مظہر قریشی اور ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ظفر قریشی کے بھائی ہیں۔ ایف آئی اے کے جس تفتیشی آفیسر نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو بے گناہ قرار دیا ہے اسی تفتیشی انسپکٹر سید علمدار حسین نے اسماعیل قریشی کو بھی تفتیش میں بے گناہ قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کر دیا ہے ۔سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہونے والا چالان جس کی کاپی ملزمان کے وکلاءکو بھی فراہم کی گئی ہے اس کے مطابق پرچہ چالان میں لکھا گیا ہے کہ اسماعیل قریشی کے خلاف دو ایڈیشنل ڈاریکٹر زایف آئی اے خالد قریشی اور جاوید علی شاہ بخاری نے دو الگ الگ انکوائری کی تھیں جس میں اسماعیل قریشی کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا ۔تفتیشی آفیسر نے چالان میں لکھا ہے کہ سابق ڈی حج راﺅ شکیل کی تعیناتی میں سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کا بل واسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے تحریری طور پر کوئی احکامات دیئے تھے ۔چالان کے مطابق اسماعیل قریشی نے ایس ایس بی کی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ہے ۔واضح رہے کہ چالان کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم نے ایف آئی آ ر کے اخراج کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھاہے ۔
راﺅ شکیل کیس

مزیدخبریں