ملک کو درپیش سیکورٹی چینلز سے نبٹنے کیلئے مسلح افواج بھرپور صلاحیتیں استعمال کرینگی : جنرل راشد محمود

لاہور (خبر نگار) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ مادرِ وطن کی فضائی حدود کی نگہبان ہونے کی وجہ سے پاک فضائیہ کو اپنے جنگی طیاروں اور دفاعی سازوسامان کو ہمہ وقت بہترین حالت میں رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے ہر قسم کے حالات میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی حالات نے ملک کیلئے مختلف قسم کے سکیورٹی خدشات پیدا کر دئیے ہیں ان اندرونی اور بیرونی سکیورٹی خدشات کا سامنا کرنے کیلئے مسلح افواج اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کریگی اور ہمیشہ عزم مصمم اور جذبے سے کام کرتی رہیں گی۔ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ جنرل راشد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راشد محمود نے کہا کہ مسلح افواج کے لئے ایک غیر متزلزل ہمت اور تن دہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاکہ ملکی دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاک فضائیہ کا حصہ ہوتے ہوئے آپ دنیا میں ہونے والی ترقی کے ساتھ قدم ملا کر چلیں اور اپنے متعلقہ شعبوں میں بہتری کے لئے کام کریں۔ آپ سے امید کی جاتی ہے کہ آپ پاک فضائیہ کی ترقی میں جاں فشانی سے کام کریں گے۔ تقریب میںکل 85 زیر تربیت آفیسرز اور 17ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے جبکہ 113 کیڈٹس نے اس موقع پر پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے افسران اور ایوی ایشن کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیز دیں۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اورائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور ائیر وائس مارشل راشد کمال نے ان کا خیرمقدم کیا۔

جنرل راشد محمود

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...