کویت کی نئی ویزا پالیسی، پاکستان سمیت 6 ممالک پر پابندی برقرار

Apr 04, 2014

کویت سٹی(اے پی اے/نوائے وقت رپورٹ/ثناءنیوز)کویت نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا تاہم پاکستان سمیت ایران ، افغانستان،یمن، عراق اور شام کے شہریوں پر گزشتہ پالیسی برقرار رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے پاکستان ، ایران اور افغانستان سمیت چھ ملکوں کے حوالے سے اپنی سابقہ ویزا پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ان چھ ملکوں کے شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنے اور ان کے کویت میں داخل ہونے پر پاپندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان چھ ممالک میں عراق، یمن اور شام بھی شامل رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اپنی نئی ویزا پالیسی سے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں یہ اجازت ہو گی کہ وہ ہر قسم کے وزٹ ویزے ان چھ ملکوں کے استثناءکے ساتھ جاری کر سکیں جن پر اس سے پہلے ہی بوجوہ پابندی عائد کر دی گئی تھیں۔ ان ممالک کے علاوہ قواعد کے مطابق شرائط پوری کرنے والے ہر ملک کے شہریوں کو ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں