کراچی (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں موسم بہار نے 10 ہزار افراد کو سانس کا مریض بنا دیا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق جنگلی شہتوت کے ہزاروں درخت پولن الرجی کا سبب ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں اور نجی کلینکس پر مریضوں کا رش لگا ہے۔ سرجیکل ماسک‘ اینٹی الرجی ادویات اور انہیلر کی فروخت بڑھ گئی۔ ڈاکٹر شریف استور نے بتایا آبپارہ فری میڈیکل کیمپ میں یومیہ 500 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے دمے کے مریض اور الرجی میں مبتلا افراد دارالحکومت کا رخ نہ کریں۔
مریض