اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے لاہور سے لاپتہ ہونے والے مفتی اسماعیل کی بازیابی سے متعلق مقدمہ میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے مفتی اسماعیل کو 10اپریل 2013 کو لاہور سے اپنے دوست محمد شفیق سمیت اغوا کیا گیا تھا تاہم بعدازاں شفیق کو چھوڑ دیا گیا تھا لیکن مفتی اسماعیل بدستور لاپتہ ہے ا ن کاکہنا تھا کہ شفیق نے اس واقعہ کے حوالے سے متعلقہ عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔
اٹارنی جنرل نوٹس