سرچ آپریشن: چوآسیدن شاہ 54 سوات 136، پشاور میں 100مشتبہ افراد‘دالبدین سے 84افغان گرفتار

چکوال + پشاور (نامہ نگار+ صباح نیوز) حساس اداروں نے چوآسیدن شاہ میں سرچ آپریشن کیا جس میں 52 کے قریب غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن میں مقامی پولیس کو بھی شامل کیا گیا۔ چوآسیدن شاہ اور گردونواح کے علاقوں سے افغان بستیوں اور رہائشی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ مزید برآں صباح نیوز کے مطابق پشاورپولیس اور فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں مزید تفتیش کیلئے تھانہ تاتارا منتقل کردیاگیا ہے۔ فیز 6 کا علاقہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ ہے۔ جہاں پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد جمعہ کو صبح سویرے سرچ آپریشن کیاگیا۔ دریں اثناء نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بونیر، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر اور چترال میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 94 اشتہاری اور 136مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران 12 کلاشنکوف، 56 پستول، 3458 کارتوس، 37 چارجرز، 4 مارٹر گولے 4 راکٹ لانچرز اور منشیات برآمد ہوئیں۔دریں اثناء کوئٹہ میں بیورو رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں غیرقانونی طورپر افغانستان سے آنے والے افغان باشندوںکو گرفتار کرلیا گیا۔ افغانستان سے آنے والے 84افغان باشندوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نوکنڈی کے راستے دالبندین جا رہے تھے ۔ نوکنڈی افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے گرفتار شدہ افراد کو انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن