تین ماہ تک کچی مچھلی‘بارش کے پانی پر گزارا سمندر میں بھٹکنے والے امریکی کو بچالیا گیا

نیویارک(بی بی سی ) بحرِ اوقیانوس میں تین ماہ تک بھٹکتے رہنے والے امریکی شخص کو بالاخر بچا لیا گیا۔ 37 سالہ لوئی جورڈن کو ریاست شمالی کیرولائنا کے ساحل سے دو سو میل دور کھلے سمندر میں ایک جرمن آئل ٹینکر نے تلاش کیا۔ جورڈن اپنی 35 فٹ لمبی کشتی ’اینجل‘ پر مچھلیاں پکڑنے سمندر میں گئے تھے۔ انہیں آخری بار 23 جنوری کو دیکھا گیا تھا۔  جب جرمن جہاز ان کے قریب پہنچا تو وہ اپنی الٹی ہوئی کشتی کے اوپر بیٹھے تھے امریکی میڈیا کے مطابق کشتی کا مستول دو ٹکڑے ہوگیا تھا۔ لوئی کا کہنا ہے کہ وہ 66 دن کے دوران کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہے۔ امریکی کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے ماضی میں موسم کی سختیاں برداشت کرنے کی ایسی مثال کم ہی ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...