لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی داخلہ مہم کے دوران پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو تعلیم د لوائیں گے پنجاب حکومت سکولوں کی سہولتیں فراہم کرنے پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور ٹیچرز کی کمی کو پورا کرکے میرٹ پر کام کیا جارہا ہے پنجاب میں دنیا کا بہترین سکول سسٹم موجود ہے ۔ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پانچ سال سے سولہ سال تک کے تمام بچوں کو پنجاب حکومت مفت تعلیم دے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مقصد معیارتعلیم کو بڑھانا ہے ۔