لاہور (پ ر) چینگ ہونگ روبا ریفریجریٹرز کے جدید ماڈلز متعارف کروائے گئے چینگ ہونگ روبا جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دو ممالک یعنی پاکستان اور چین کے مابین سرمایہ کاری کے حوالے سے شراکتی منصوبے چینگ ہونگ یعنی چینی سرمایہ کار روبا یعنی پاکستانی سرمایہ کار ہیں انہوں نے شراکتی بنیاد پر دنیا کی بڑی الیکٹرانکس کمپنی کی بنیاد رکھی جس نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ریفریجریٹرز ائر کنڈیشنرز ایل ای ڈی ٹی وی کی فیکٹری کی بنیاد پاکستان میں ڈالی گھریلو اپلائنسز کے حوالے سے چین میں مقامی سطح پر جس کی طلب 85 فیصد جبکہ بین الاقوامی سطح پر 15فیصد تک ہے اور کمپنی کے کل اثاثہ جات یعنی ایسٹس کا تخمینہ 4.8 بلین آر بی ایم ہے ۔ چینگ ہونگ کو دی گولڈن برانڈ فار ڈیزائن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ چیکنگ ہونگ روربا ریفریجریٹرز کی تعارفی تقریب میں کمپنی کی جانب سے ریفریجریٹرز کے 5 جدید مالڈز جو کہ 600mm سے 670mm تک wider Body ہیں متعارف کروائے گئے یہ ریفریجریٹرز سلور اور گولڈن رنگوں کے ساتھ مختلف سائز میں بھی دستیاب ہوں گے بجلی جانے کے 137 گھنٹوں کے بعد بھی ریفریجریٹرز میں ٹھنڈک برقرار رہتی ہے۔ تقریب میں کمپنی کے نمائندگان میں چین اور پاکستان کی جانب سے اہم شخصیات نے شرکت کی چیئرمین Mr.Frank Teng نے کہا کہ ہم آئندہ بھی اپنی مصنوعات کے معیار کو مستحکم کرتے ہوئے کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔ Ruba Group کے ڈائریکٹر منظور خان نے کہا کہ پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کے جدید ریفریجریٹرز کی سہولت مہیا کی جائے گی چینگ ہونگ روبا کے سی ای او ڈیوڈ ہو نے کہا کہ پاکستانی صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل الیکٹرانکس مصنوعات مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں۔
لاہور میں چینگ ہونگ روبا ریفریجریٹرز کی لانچنگ تقریب
Apr 04, 2015