لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز سے قبل بد ترین لوڈ شیڈنگ نے حکمرانوں کے تین ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی پنجاب حکومت نے حسب روایت آنےوالے بجٹ میں بھی ایک خطیر رقم بلاک ایلوکیشن میں رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی بلدیاتی انتخابات میں حکومتی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ خلا فیاں اور ڈنگ ٹپاﺅپالیسی پنجاب حکو مت کی پہچا ن بن چکی ہے ، (ن) لیگ والے اپنی مقبولیت کے حوالے سے خام خیالی کا شکار ہیں ۔
بدترین لوڈ شیڈنگ نے حکومتی دعو¶ں کی قلعی کھول دی: جمشید اقبال چیمہ
Apr 04, 2015