کاروباری ہفتے کے دوارن مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ،،، کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر ایک ہزار چار سوچھپن پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزارچار سو چودہ کی سطح پر بند ہوا ،یومیہ سرمایہ کاری حجم میں تین اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا،،،سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط چھے ارب ترانوے کروڑ چالیس لاکھ روپے رہی، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں پینتالیس اعشاریہ دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،حصص کی یومیہ خرید و فروخت پچیس کروڑ اڑتیس لاکھ بیس ہزار رہی،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، نیشنل بینک، جہانگیر صدیقی کمپنی، پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ، ٹی آر جی، میپل لیف سیمنٹ، پی ایس او،فاطمہ فرٹیلائزر، اینگرو کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے حصص والیوم لیڈر رہے ،ایشیاء کی بیشتر اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے نواسی پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر ایک ہزار چار سوچھپن پوائنٹس کے ریکارڈ اضافا دیکھا گیا
Apr 04, 2015 | 17:24