راولپنڈی: پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

Apr 04, 2016

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کی تحصیل فتح جنگ میں باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطبق لڑکی نے ایک ہفتہ قبل پسند کی شادی کرلی تھی۔ جرگے کے فیصلے کے بعد والد لڑکی کو گھر لایا اور رات کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں