سپریم کورٹ: سند ھ میںمیئر اور ڈپٹی میئر انتخابات کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج پیر کو کرے گا۔ سپریم کورٹ کاچیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس حمید الرحمان پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سندھ حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوں گے اور دلائل پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن