لاہور(نامہ نگار )محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ تعمیراتی کمپنیوں اور بینکوںکے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل کی ہدایات پرڈائریکٹر چوہدری محمد سہیل ارشد نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ تعمیراتی کمپنیوں اور بینکوں کے خلاف چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی سال سے مشہورکنسٹرکشن کمپنیوںاور بینکوں نے گاڑیوں کے 25 لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے۔ موٹربرانچ حکام نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹروبس اور میٹرو اورنج ٹرین کے بڑے پروجیکٹس کی تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنیاں نے اپنے استعمال درجنوں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے ہیں اسی طرح بینکوںنے لیز پر دی گئی سینکڑوں گاڑیوں کا کئی سال سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا۔