کولکتہ (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ ٹی 20 فائنل کے ہیرو مارلون سیموئلز کو ضابطے کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائنل میں جیت پر مارلون سیموئلز نے نازیبا الفاظ اور اشارے کئے جس پر سیموئلز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ مارلون سیموئلز نے غلطی تسلیم کر لی۔
نازیبا الفاظ‘ اشاروں پر ٹی 20 فائنل کے ہیرو سیموئلز کو میچ کا 30 فیصد جرمانہ
Apr 04, 2016