کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)کویت میں ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں نے مشترکہ خوشی کا جشن منایا کویت کے علاقہ جلیب الشیوخ میں پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوںنے اس سے قبل بھارت کو شکست دینے پر ویسٹ انڈیز کی جیت پر جشن منایا تھا پاکستانی اور بنگالی ویسٹ انڈیز جبکہ بھارتی شہری انگلینڈ کی حمایت کر رہے تھے جب ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو آخری اوور میں شکست دی تو ڈیرے پر موجود پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کی خوشی دیدنی تھی۔