بلائنڈ کرکٹ :بدرمنیر کی سنچری پاکستان نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدر منیر کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکن بلائنڈ ٹیم کو پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن بلائنڈ ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 158 رنز سکور کیے۔ اوپل سنجیوا نے 66 ، چندانا دیشپریا نے 32 اور دیمیتھو راوندرا نے 15 نمایاں رنز بنائے۔ ساجد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ 159 رنز کا ہدف پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ایک وکٹ پر 9.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ بدر منیر اور محسن خان نے پاکستان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 148 رنز کی پارٹنرو شپ قائم ہوئی۔ محسن خان 28 کے انفرادی سکور پر رن آوٹ ہو گئے۔ بدر منیر نے 43 گیندوں پر 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 100 جبکہ ریاست خان نے ناٹ آوٹ 2 رنز سکور کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...